21 نومبر، 2006، 11:43 PM

عراق اور شام

عراق اور شام نے بیس سال کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

عراق اور شام نے بیس سال کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

عراق اور شام کے وزرائے خارجہ نے بیس سال کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام کے وزرائے خارجہ ہوشیار زیباری اور ولید المعلم نے دونوں ممالک کے درمیانےبیس سال کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری اورشام کے وزیر خارجہ نے اسبات کا اعلان بغداد میں کیا ہے شامی وزیر خارجہ ولید معلم پہلے اعلی سرکاری اہلکار ہیں جنھوں نےبغداد کا دورہ کیا ہے صدام کی بعثی حکومت اور شامی حکومت کے درمیان تعلقات کا سلسلہ دودہائیوں تک منقطع رہا اور اب نئی حکومت نے شام کے ساتھ روابط و تعلقات دوبارہ بحال کئے ہیں دونوں ممالک نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدام کرنے اور باہمی تال میل پر بھی تاکید کی ہے عراق میں سلامتی کوبہتر بنانے کے سلسلے میں شام اور ایران اور عراق کے صدور کی آئندہ چند دنوں میں ملاقات متوقع ہے شام اور ایران عراق میں بحران کا اصلی سبب امریکی اور اتحادی فوج کو قراردیتے ہیں اور اس لئے دونوں ممالک امریکی فوج کے عراق سے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں

News ID 410402

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha