مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ اس رجیم کو حماس کو تباہ کرنے کے لیے ایک طویل المدتی چیلینج کا سامنا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کا کوئی فوری راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اسرائیلی فوج اب بھی حماس کو تباہ نہیں کر سکتی اور یہ اب بھی نا ممکن ہے۔
یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ صیہونی حکام نے آٹھ ماہ قبل غزہ کی پٹی پر جارحیت شروع کرتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد حماس پر فتح حاصل کر لیں گے، صہیونی قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیں گے اور غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھال لیں گے، لیکن اس حملے کو شروع ہوئے آٹھ ماہ گزر چکے ہیں اور 36 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کے باوجود نہ تو حماس تباہ ہوئی اور نہ ہی اسرائیلی قیدی چھوٹ سکے۔
آپ کا تبصرہ