مہر نیوز کے مطابق، عراق کے ایک اسلامی مزاحمتی گروپ نے کہا کہ یہ کارروائی ڈرون کے ذریعے کی گئی اور ہدف کو ٹھیک طور پر نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ طوفان الاقصیٰ کے بعد سے یمنی فورسز اور عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مقبوضہ بندرگاہ ایلات کو متعدد بار نشانہ بنایا۔
جب کہ غازب اسرائیل نے غزہ کا بدترین محاصرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینی عوام پر وحشیانہ مظالم ڈھائے اور بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کا ایندھن، بجلی، خوراک اور پانی بند تک کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ