8 مئی، 2024، 3:01 PM

فلسطینی مزاحمت کا رفح کراسنگ کے انتظامی کنٹرول کی برقراری پر زور

فلسطینی مزاحمت کا رفح کراسنگ کے انتظامی کنٹرول کی برقراری پر زور

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی فریق کی جانب سے رفح کراسنگ کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی گروہوں نے ایک بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ وہ کسی فریق کی جانب سے رفح کراسنگ کا انتظام سنبھالنے کو قبول نہیں کریں گے اور اسے قبضہ گیری تصور کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح کراسنگ کو کنٹرول میں لینے کے کسی بھی منصوبے سے اسی طرح نمٹا جائے گا جس طرح قابض صیہونی رجیم کے ساتھ نمٹتے آرہے ہیں۔

فلسطینی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ داخلی صورت حال کا انتظام خالصتاً فلسطین کا مسئلہ ہے جسے قومی سطح پر متفقہ میکانزم کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔

یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب صیہونی فوج نے کل صبح رفح پر اپنے شدید حملوں کے دوران مشرقی حصے پر بھی قبضہ کر کے اسے عملی طور پر بند کر دیا تھا۔

News ID 1923831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha