4 مئی، 2024، 12:30 PM

لبنان سے القسام کا صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ، ویڈیو

لبنان سے القسام کا صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ، ویڈیو

القسام بریگیڈ نے لبنان سے صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں دعوی کی اہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے ہونے والے حملوں کے نتیجے میں صہیونی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے نتساریم میں واقع اسرائیل فوجی ٹھکانوں اور تنصیبات پر مختصر فاصلے تک مارکرنے والے میزائل رجوم اور مارٹر گولے داغے ہیں۔

گذشتہ کئی دنوں میں حزب اللہ نے بھی جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملوں میں شدت لائی ہے۔

News ID 1923738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha