7 مارچ، 2024، 12:21 PM

صہیونی حکومت میں بحران، انتہاپسند وزیر کی حساس معلومات تک رسائی محددو

صہیونی حکومت میں بحران، انتہاپسند وزیر کی حساس معلومات تک رسائی محددو

صہیونی ہوم سیکورٹی کمیشن نے سخت گیر وزیرداخلہ کی خفیہ معلومات تک رسائی کو محدود کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی جریدے کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی انتہاپسند وزیرداخلہ بن گویر کو ان کے سخت گیر موقف کی وجہ سے ملک کی حساس معلومات تک رسائی دینے سے انکار کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق ایتمار بن گویر نے سیکورٹی پروٹوکولز کو نظرانداز کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی خفیہ معلومات تک رسائی کو محدود کردیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق بن گویر نے سیکورٹی پروٹوکول کو نظرانداز کرتے ہوئے اعلی حکام کے حساس اجلاسوں کی تصویربرداری کی تھی۔

دوسری جانب بن گویر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی ادارے ان کے خلاف گمراہ کن خبریں پھیلارہے ہیں۔

News ID 1922445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha