6 مارچ، 2024، 12:19 PM

طوفان الاقصی، حزب اللہ کے صہیونی فورسز پر شدید ترین میزائل حملے

طوفان الاقصی، حزب اللہ کے صہیونی فورسز پر شدید ترین میزائل حملے

لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر شدید میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سےمقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فورسز اور فوجی تنصیبات پر شدید میزائل حملے کئے ہیں۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے کفر بلوم قصبے پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔ 

تنظیم کے مطابق یہ میزائل حملے صہیونی فورسز کی جانب سے لبنانی سرحد کے اندر حملے میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شہید ہونے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں کے بعد صہیونی قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

News ID 1922426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha