5 اپریل، 2024، 11:38 AM

طوفان الاقصی، فلسطینی مقاومت کے صہیونی شہروں پر میزائل حملے

طوفان الاقصی، فلسطینی مقاومت کے صہیونی شہروں پر میزائل حملے

القدس بریگیڈ نے عسقلان اور سدیروت سمیت کئی صہیونی شہروں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے صہیونی شہروں پر کئی میزائل حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عسقلان، سدیروت اور نیرعام سمیت کئی صہیونی شہروں اور قصبوں پر القدس بریگیڈ کے مجاہدین نے میزائل حملے کئے ہیں۔

تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں صہیونی شہروں اور قصبوں پر جوابی حملہ کیا گیا ہے۔

تنظیم کے ترجمان ابوحمزہ نے کہا ہے کہ اس سال عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطین کی تمام مقاومتی تنظیمیں مل کر صہیونی حکومت کے خلاف سرگرم ہیں۔ 
انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر صہیونی حکومت کی جانب سے مسجد اقصی پر تجاوز کی کوشش کی گئی تو پورے خطے میں آگ لگے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے خلاف ہم سب کو متحد ہوکر مقاومت کرنا ہوگا۔ شیطانی کیمپ کے خلاف متحدہ ہوکر جہاد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

News ID 1923092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha