مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطینی مقاومتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف مقاومتی تنظیمون کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔
انہوں نے یوم القدس کی ریلی میں شرکت کے موقع پر المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے عراق اور فلسطین سے یمن تک مقاومتی تنظیموں کو ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہوکر صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل کے خلاف مقاومتی تنظیموں نے باہمی تعاون اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسی اتحاد اور فلسطینی قوم کی استقامت کے ساتھ صہیونی رجیم کے خلاف فتح یقینی ہے۔
النخالہ نے مزید کہا کہ مقاومتی بلاک مضبوط ہے۔ لبنان، یمن اور عراق میں مقاومت کی جانب سے ہونے والی استکبار ستیز کاروائیوں کا تقاضا ہے کہ پہلے سے زیادہ اتحاد کے ساتھ آگے حرکت کی جائے۔
آپ کا تبصرہ