2 مارچ، 2024، 12:02 AM

تہران میں انتخابی عمل انتہائی پرامن رہا، پولیس سربراہ

تہران میں انتخابی عمل انتہائی پرامن رہا، پولیس سربراہ

تہران پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے تمام پولنگ سٹیشنز پر انتخابات انتہائی پرامن اور شفاف طریقے سے منعقد ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے سلسلے میں آج صبح 8 بجے سے ملک بھر میں انتخابی عمل جاری ہے۔ دارالحکومت تہران سمیت مختلف صوبوں میں انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں پولنگ سٹیشنز پر تعیینات کئے گئے تھے۔

تہران پولیس کے سربراہ عباس علی محمدیان نے انتخابی عمل کے دوران صوبے کی سیکورٹی کے حوالے سے کہا کہ ایران عوام کی طرف سے ملک میں انقلاب اسلامی کے بعد اسلامی جمہوری نظام کے حق میں بھاری اکثریت سے رائے دینے کے بعد انتخابی عمل کبھی معطل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تہران پولیس نے انتخابات کے دوران دارالحکومت میں سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لئے مربوط نظام بنایا تھا۔ جس کی وجہ سے صبح سے اب تک کسی بھی مقام پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔امید ہے کہ پولنگ کا عمل ختم ہونے تک سیکورٹی کی صورتحال برقرار رہے گی

News ID 1922333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha