1 مارچ، 2024، 11:09 PM

ایران، ووٹنگ میں سرفہرست صوبوں کا اعلان کر دیا گیا

ایران، ووٹنگ میں سرفہرست صوبوں کا اعلان کر دیا گیا

ملک کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ اب تک کوہگیلویہ اور بوئیر احمد، جنوبی خراسان، چہارمحل و بختیاری، گلستان، لرستان، قم، رضوی خراسان، شمالی خراسان، ایلام اور کرمان، ووٹنگ کے عمل میں آگے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے اعدادوشمار کے مطابق 47% ووٹرز خواتین اور 53% مرد ہیں۔ اسی طرح انتخابی انکوائری کے مطابق، 86% ووٹرز نے قومی شناختی کارڈ، 11% نے برتھ سرٹیفکیٹ، 3% نے تصدیقی سرٹیفکیٹ جب کہ 1% سے کم نے دیگر دستاویزات پیش کرکے ووٹ کاسٹ کیا۔

ملک کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا: اب تک کوہگیلویہ اور بوئیر احمد، جنوبی خراسان، چہارمحل و بختیاری، گلستان، لرستان، قم، رضوی خراسان، شمالی خراسان، ایلام اور کرمان، ووٹنگ کے عمل میں آگے ہیں۔ 

News ID 1922334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha