مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی گارڈئین کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں عوام کی بڑی تعداد نے ووٹنگ میں حصہ لیا ہے۔
انہوں نے انتخابات میں شرکت کی شرح کے بارے میں کہا کہ گذشتہ پارلیمانی انتخابات کی نسبت اس سال ٹرن آؤٹ کی شرح زیادہ رہی۔
ہادی طحان نظیف نے مزید کہا کہ صبح 8 بجے پولنگ شروع ہونے کے بعد انتخابات کے عمل میں کوئی سنجیدہ نوعیت کی رکاوٹ پیش نہیں آئی جس کی وجہ سے کسی تعطل کے بغیر پولنگ جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ قم، آبادان، ملایر اور رشت میں الیکڑانک سسٹم کے تحت پولنگ کی گئی۔
طحان نظیف نے مزید کہا کہ پورے ملک میں انتخابی عمل کے دوران سیکورٹی کی صورتحال اطمینان بخش رہی۔ عوام کی سلامتی اور پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سیکورٹی اہلکار تعیینات کئے گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ