1 مارچ، 2024، 8:25 PM

ایران میں جاری عام انتخابات کے حوالے سے "مہر نیوز" کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

ایران میں جاری عام انتخابات کے حوالے سے "مہر نیوز" کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگاروں نے انتخابات کے دوران ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں میں جاری ووٹنگ کی روداد بیان کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی، سیاسی ڈیسک: ایران کے پارلیمانی اور ماہرین کی کونسل کے انتخابات کے لئے ملک بھر میں ووٹنگ آج صبح 8:00 بجے شروع ہوئی جس میں عوام کی شرکت نہایت شاندار رہی۔

اس شاندار عومی شرکت کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی روداد حسب ذیل ہے:

 ملک کے الیکشن کمیشن نے پانچ بج کر پچاس پر نوٹس نمبر 31 شائع کرکے پورے ملک میں ووٹنگ کا وقت دو گھنٹے کے لیے (رات 8:00 تک) بڑھانے کا اعلان کیا۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

وزیر اطلاعات حجۃ الاسلام والمسلمین سید اسماعیل خطیب نے بہار گرلز پرائمری اسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

 وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے  تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پولنگ سٹیشن میں حاضر ہوکر پارلیمنٹ کے 12ویں اور مجلس خبرگان کے چھٹے دور کے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالا۔

اس سے پہلے وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایرانیوں کے نام ایک پیغام میں سب مل کر پیارے ایران کے فخر کے لیے کے عنوان سے انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات میں ہر ووٹ کے بدلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم بین الاقوامی میدانوں میں سربلند ہو گا۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

گارڈین کونسل کے ترجمان "ہادی طحان نظیف نے ملک کے انتخابی مرکز کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ملک کے انتظامی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور گارڈین کونسل نے مہینوں پہلے انتخابات کے پرامن انعقاد کی لئے منصوبہ بندی کی اور آج ہم لوگوں کی بھرپور شرکت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ 

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

اکثر ووٹرز نے اہل خانہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا

عوام کے پرجوش ہجوم کے درمیان، ایسے افراد کو آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنوں پر آئے ہیں۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

انتخابات میں عوام کی شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اپنے نظریات کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ  جنرل محمد باقری نے آج صبح تہران کی جامع مسجد ووٹ کاسٹ کیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایرانی عوام آج صبح سے پوری بصیرت، آگاہی اور دشمنوں کے عزائم کو سمجھتے ہوئے ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھ کارخ کر رہے ہیں۔ آج کا دن ایک عظیم دن ہوگا۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

لوگ پولنگ اسٹیشن چھوڑنے کے لئے تیار نہیں

 لوگ اب بھی امام زادہ صالح پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ذیل میں آپ امام زادہ صالح پولنگ اسٹیشن میں لوگوں کی پرجوش موجودگی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

محمود واعظی حسینیہ جماران میں

محمود واعظی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ حسینیہ جماران میں ووٹ کاسٹ کیا۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

نرمک میں تہران کے میئر 

تہران کے میئر "علیرضا زکانی" نے نرمک کے علاقے میں واقع مسجد نبوی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

فٹ بال کے کھلاڑیوں کی ووٹنگ کے عمل میں شرکت

ملک کے کھلاڑیوں نے شہید افراسیابی ہال میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

اسپیشل سروسز فورس کے اہلکار ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

حسینیہ جماران میں اصلاح پسند رہنما ووٹ ڈالتے ہوئے

اصلاح پسندوں سے وابستہ نمایاں شخصیات میں سے ایک نے آج حسینیہ جماران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

سابق اسپیکر پارلیمنٹ ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے

پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی اکبر ناطق نوری" نے حسینیہ ارشاد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والوں کا جوش و خروش قابل تعریف ہے

حسینیہ ارشاد؛ ہمیشہ کی طرح کچھاکھچ بھرا ہوا ہے۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

تہران کا حسینیہ ارشاد ووٹنگ کے آغاز میں ہی ووٹروں سے کھچا کھچا بھر گیا۔

مسجد ابوذر مسجد میں فضائیہ کے سربراہ کی موجودگی

تہران کے جنوب میں واقع مسجد ابوذر میں سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل "امیر علی حاجی زادہ" نے آج صبح اس مسجد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے مہر نیوز کے نامہ نگاروں کی خصوصی رپورٹ

انہوں نے کہا کہ عوام کی انتخابات میں شرکت مسلح افواج کو طاقت جب کہ ملک کو استحکام بخشتی ہے لہذا انہیں اس سے غفلت نہیں کرنی چاہیے۔"

News ID 1922325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha