20 فروری، 2024، 1:03 PM

غزہ پر جارحیت کے خلاف احتجاج، برازیل نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلالیا

غزہ پر جارحیت کے خلاف احتجاج، برازیل نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلالیا

غزہ میں فلسطینیوں پر جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر احتجاج کرتے ہوئے برازیل نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسپوٹنک نے کہا ہے کہ برازیل کے صدر لولا داسیلو نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل میں تعیینات اپنے سفیر کو فوری طور پر ملک واپس آنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز برازیلی صدر کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی پر صہیونی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

صدر داسیلو نے غزہ میں صہیونی جارحیت کو جرمن نازیوں کے کردار سے مشابہ قرار دیا تھا۔ اس کے جواب میں صہیونی وزیر خارجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تل ابیب میں تعیینات برازیلی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا جائے گا۔

News ID 1922040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha