مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے کہا ہے کہ برازیلی صدر لولا داسیلو نے غزہ پر جارحیت کے بعد صہیونی حکومت کو دوبارہ شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ نہیں لڑرہا بلکہ معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین کا قتل عام کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے بچے اور بوڑھے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی جانب سے قرار داد ویٹو کرنے سے اسرائیل کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
چند روز پہلے برازیلی صدر نے غزہ میں صہیونی جارحیت کو ہٹلر کے اقدامات کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے جرمن نازی بھی شرمندہ ہیں۔
صہیونی حکام نے برازیلی صدر کے بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ