مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیردفاع نے اردن میں امریکی سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے وزیردفاع لوئڈ آسٹن کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی سرحد پر اردن کے شمال مشرق میں واقع فوجی اڈے پر حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہم اس واقعے سے نہایت غمگین اور غضبناک ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع اپنے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر عزادار ہے۔
لوئڈ آسٹن نے دعوی کیا ہے کہ ایران حمایت یافتہ ملیشیا امریکی فوج پر حملوں کا ذمہ دار ہے اور ہم ان حملوں کا مناسب وقت اور مقام پر جواب دیں گے۔
امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ میں اور امریکی صدر ہماری سیکورٹی فورسز پر حملوں کو برداشت نہیں کریں گے اور امریکی فورسز اور مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام انجام دیں گے۔
آپ کا تبصرہ