19 دسمبر، 2023، 10:12 AM

بحیرہ احمر میں کشتیوں کی سیکورٹی کے لئے بین الاقوامی فوجی اتحاد تشکیل دیا گیا، امریکہ

بحیرہ احمر میں کشتیوں کی سیکورٹی کے لئے بین الاقوامی فوجی اتحاد تشکیل دیا گیا، امریکہ

امریکی وزیردفاع نے یمنی فوج کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وزیردفاع لوئڈ آسٹن نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے بحیرہ احمر میں یمنی فوج کے حملوں کو روکنے کے لئے بین الاقوامی فوجی اتحاد تشکیل دیا ہے جس میں برطانیہ، فرانس، اٹلی، اسپین، ناروے، ہالینڈ، کینیڈا اور بحرین جیسے ممالک شامل ہیں۔

اسرائیل کے دورے کے دوران نتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا یمنی فوج کی جانب سے باب المندب میں کشتیوں پر حملے میں ایران ملوث ہے۔

امریکی وزیردفاع نے اسرائیل کی حمایت کو دہراتے ہوئے کہا کہ فوجی اتحاد میں شامل ممالک کے دستے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں گشت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے اسرائیل سے اپیل کی کہ غزہ میں سویلین پر حملوں سے گریز کرے۔

News ID 1920693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • غلام حسین CN 17:37 - 2024/01/29
      0 0
      یہ اتحاد کوئی زیادہ موثر نہیں ھو گا جب تک اسرائیل غزہ پر بمباری بند کر کے وہاں سے نہیں نکلتا
    • غلام حسین CN 17:37 - 2024/01/29
      0 0
      یہ اتحاد کوئی زیادہ موثر نہیں ھو گا جب تک اسرائیل غزہ پر بمباری بند کر کے وہاں سے نہیں نکلتا