29 جنوری، 2024، 11:28 AM

پورا امریکہ اردن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کا سوگ منارہا ہے، امریکی نائب صدر

پورا امریکہ اردن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کا سوگ منارہا ہے، امریکی نائب صدر

اردن میں مقاومتی تنظیموں کے حملوں میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پورا امریکہ فوجیوں کی ہلاکت کے سوگ میں مبتلا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس نے گذشتہ رات اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کا سوگ منایا جارہا ہے۔

انہوں نے صدر جوبائیڈن کے بے بنیاد الزامات کو تکرار کرتے ہوئے کہا کہ اردن کے شمال مشرق میں امریکی فوج پر ہونے والے حملے میں ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا ملوث ہیں۔

امریکی نائب صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اردن میں ہماری افواج پر حملوں میں ملوث تمام عناصر کو جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی حکام نے سی این این کو کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے بعد پہلی مرتبہ مغربی ایشیا میں امریکی فوج پر حملے میں اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
 

News ID 1921548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha