29 جنوری، 2024، 1:24 AM

امریکی افواج پر حملوں کا مناسب موقع پر جواب دیں گے، بائیڈن

امریکی افواج پر حملوں کا مناسب موقع پر جواب دیں گے، بائیڈن

امریکی صدر نے مقاومت کے حملوں میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سیکورٹی فورسز پر حملوں کا مناسب موقع پر جواب دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اردن میں ڈرون حملوں میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کوئی ثبوت پیش کئے بغیر کہا کہ شام اور عراق میں ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا نے امریکی فوج پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ شام کی سرحد کے نزدیک اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے جس میں تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف مناسب وقت اور مقام پر کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حملے کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ حملے ایران کے حمایت یافتہ شدت پسندوں نے کئے ہیں۔

جوبائیڈن نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے پرعزم ہیں۔

News ID 1921544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha