28 جنوری، 2024، 11:44 AM

غزہ کے خلاف جنگ بندی کے لئے برطانوی ایجنڈا

غزہ کے خلاف جنگ بندی کے لئے برطانوی ایجنڈا

ذرائع کے مطابق برطانیہ نے غزہ کے خلاف جنگ روکنے کے لئے پانج نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روزنامہ فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ برطانیہ نے غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے کے لئے پانچ نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے فلسطینی اور صہیونی اعلی حکام کے ساتھ غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے حوالے سے پانچ نکاتی ایجنڈے کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں۔

ایجنڈے کے مطابق غزہ میں مستقل جنگ بندی اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے جلد مذاکرات شروع کئے جائیں۔

ایجنڈے میں فلسطین میں خودمختار حکومت اور غزہ اور غرب اردن میں مناسب حکومت کی تشکیل کی تجویز دی گئی ہے۔

برطانیہ نے ایجنڈے میں غزہ سے حماس کے رہنماوں کو نکال کر دوسرے ممالک بھیجنے کی تجویز دی ہے۔

برطانوی ایجنڈے کے حوالے سے العربیہ نے لکھا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لئے برطانیہ نے غزہ سے یحیی السنوار سمیت حماس کے اہم رہنماوں کو جلاوطن کرنے اور ایک خودمختار فلسطینی حکومت کی تشکیل کا ایجنڈا پیش کیا ہے۔

طوفان الاقصی کے بعد شروع ہونے والے حملوں میں صہیونی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔ 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہونے کے علاوہ 20 بیس لاکھ شہری اپنے گھر بار سے محروم ہوگئے ہیں۔

صہیونی فضائی حملوں کے دوران آسمان سے برسنے والی بارش اور سردی نے فلسطینی مہاجرین کے لئے کیمپوں میں رہنا مزید مشکل بنادیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تباہ شدہ عمارتوں اور ملبوں میں بڑی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں لیکن صہیونی بمباری کی وجہ سے ان کو نکالنا مشکل ہورہا ہے۔

News ID 1921525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha