مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد دوبارہ اسرائیلی حملے شروع ہوگئے ہیں۔ اس دفعہ صہیونی حکومت حماس کے خلاف طویل جنگ کے لئے خود کو تیار کررہی ہے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ نئے سال کے اوائل میں اسرائیلی حملے شدید ہوسکتے ہیں۔ اسرائیل نے حماس کے کئی رہنماوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
صہیونی فوج غزہ میں فلسطینی تنظیم کے سربراہ یحیی السنوار، حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد ضیف اور اعلی رہنما مروان عیسی کو قتل کرنا چاہتی ہے۔
اخبار نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج حماس کی اعلی قیادت کو قتل کرنے کے ساتھ غزہ میں حماس کے زیراستعمال سرنگیں اور تنظیم کا تسلط ختم کرنا چاہتی ہے۔
اسرائیلی فوجی منصوبوں سے آگاہ ذریعے نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ یہ جنگ بہت طویل ہوگی جس کے آدھے اہداف بھی ابھی حاصل نہیں ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ