مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اناتولی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایران کی جانب سے عراق اور شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ ہم تمام ممالک سے صبر اور حوصلے سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں کیونکہ خطے میں پہلے سے ہی بدامنی موجود ہے۔
ادارے نے دہشت گردی کے مسائل کو باہمی مذاکرات اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تاکہ ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات اور ایک دوسرے سالمیت کا احترام باقی رہے۔
اس سے پہلے اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے ادارے کے سربراہ کو ایک خط میں مطلع کیا تھا کہ ایران نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرتے ہوئے شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں کے مراکز پر حملہ کیا ہے۔
ایرانی نمائندے نے کہا تھا کہ یہ حملے کرمان میں سینکڑوں ایرانیوں پر دہشت گردوں کے خودکش حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ