2 جنوری، 2013، 6:58 PM

دہشت گرد

شام میں دہشت گردوں نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے

شام میں دہشت گردوں نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے

مہر نیوز/ 2 جنوری/ 2013ء: شام میں حکومت کے خلاف امریکہ ، سعودی عرب ، قطر، اسرائیل اور ترکی کی سرپرستی میں لڑنے والے دہشت گردوں نے شامی عوام اورسکیورٹی دستوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیاروں سے استفادہ کرنے کی دھمکی دی ہےجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی اور عربی ممالک نے دہشت گردوں کو تباہ کن اور خطرناک ہتھیار فراہم کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  ترک اخبار زمان ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ شام میں حکومت کے خلاف  امریکہ ، سعودی عرب ، قطر، اسرائیل اور ترکی کی سرپرستی میں لڑنے والے دہشت گردوں نے شامی عوام اورسکیورٹی دستوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی دھمکی دی ہےجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی اور عربی ممالک نے دہشت گردوں کو تباہ کن اور خطرناک ہتھیار فراہم کردیئے ہیں۔شام میں سرگرم دہشت گردوں کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے مسلح گروہ اپنے حامی ممالک کےتعاون سے کیمیاوی ہتھیاربنا سکتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دہشت گرد کیمیاوی ہتھیار استعمال کرکے شام میں امریکہ اور دیگر ممالک کے لئے فوجی مداخلت کا راستہ ہموار کررہے ہیں ۔ کیونکہ امریکہ پہلے اس کا الزام شامی حکومت پر عائد کرچکا ہے جبکہ خود دہشت گردوں کو ایسے خوفناک حملوں کے لئے مددفراہم کررہا ہے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی ۔اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے کہا ہے کہ دہشت گرد کیمیاوی ہتھیار امریکی اشارے پر استمعال کریں گے اور امریکہ اس کا الزام شامی حکومت پر عائدکرکے فوجی حملے کا جواز پیدا کرےگا۔دہشت گردوں نے اب آشکارا کہہ دیا ہے کہ وہ شامی عوام اور سکیورٹی دستوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کریں گے۔

News ID 1782673

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha