18 ستمبر، 2016، 6:48 PM

شام میں جاری دہشت گردی کے پیچھے سات ممالک کا ہاتھ

شام میں جاری دہشت گردی  کے پیچھے سات ممالک کا ہاتھ

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے شام میں جاری دہشت گرد کے پیچھے سات ممالک کا ہاتھ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، اردن، ترکی، قطر، امریکہ ، برطانیہ اور فرانس شام ميں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری  نے شام میں جاری دہشت گرد کے پیچھے سات ممالک کا ہاتھ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب، اردن، ترکی، قطر، امریکہ ، برطانیہ  اور فرانس شام ميں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی کررہے ہیں۔ شامی نمائندے نے کہا کہ مذکورہ ممالک کی دہشت گردی کی روک تھام  کے بارے میں  سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ بشار الجعفری نے کہا کہ جس طرح  شام کے جنوبی علاقہ میں  النصرہ فرنٹ کی اسرائیل آشکارا حمایت کررہا ہے اسی طرح امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک بھی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔ بشار الجعفری نے کہا کہ ترکی ، اردن اور اسرائیل کے اسپتالوں میں دہشت گردوں  کا علاج کیا جارہا ہے جن کے اخراجات قطر اور سعودی عرب ادا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فرانس اور برطانیہ کی رفتار بھی مکر و فریب اور شام کے ساتھ دشمنی پر مبنی ہے۔ اور یورپی ممالک دہشت گردوں کو اپنے ممالک سے نکال کر انھیں شام میں ہلاک کرنے کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔

News ID 1867002

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha