4 دسمبر، 2024، 10:12 AM

عراق شام کی صورت حال پر خاموش تماشائی نہیں بنے گا، وزیر اعظم سودانی

عراق شام کی صورت حال پر خاموش تماشائی نہیں بنے گا، وزیر اعظم سودانی

عراقی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ بغداد شام کی موجودہ صورتحال کے تباہ کن نتائج پر خاموشی اختیار نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واع نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع سودانی نے ترکی کے صدر اردگان سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔

 عراقی وزیر اعظم نے واضح کیا: عراق شام میں جاری صورت حال کے تباہ کن نتائج پر خاموش تماشائی بنے کھڑا نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا: عراق پہلے ہی دہشت گردی اور شام کے علاقوں پر انتہا پسند تنظیموں کے کنٹرول کے نتائج سے دوچار ہے، لہذا وہ آئندہ کبھی ایسا نہیں ہونے دے گا۔

السودانی نے ترک صدر سے گفتگو کے دوران شام کی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر تاکید کی۔

انہوں نے کہا: عراق اپنی اور شام کی سلامتی کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا: اسلامی ممالک داخلی انتشار اور تقسیم کے متحمل نہیں ہیں۔ شام کے موجودہ واقعات سے صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچا ہے۔ 

انہوں نے کہا: صیہونی حکومت نے شامی فوج کے ٹھکانوں کو اس طرح نشانہ بنایا جس سے دہشت گرد گروہوں کو شام کے بعض علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔

اس ٹیلی فونک بات چیت کے دوران  فریقین نے شام کی سلامتی اور استحکام کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1928561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha