مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن میں صہیونی فورسز نے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے گھر گھر تلاشی لی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نابلس میں صہیونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو بلاجواز گرفتار کیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں بھی ایک فلسطین پر صہیونی فوج نے تشدد کرکے زخمی کیا اور گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا نے کہا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں گاڑی کے نیچے ایک فلسطینی جوان کو روند ڈالا۔ زخمی جوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فورسز نے آنسو گیس کے گولے فائر کیے۔
فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی فورسز نے مختلف علاقوں میں بلاجواز چھاپے مار مجموعی طور پر 18 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ