مہر خبررساں ایجنسی نے سانا نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
شامی فوج نے آگاہ کیا: فضائیہ نے حماہ اور ادلب کے شمالی مضافات میں دہشت گردوں کے اہم مراکز کو تباہ کر دیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: ہیئت تحریر الشام نامی دہشت گرد گروہ کے آپریشنل ہیڈ کوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
شامی فوج کے جنرل کمانڈ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے: اس آپریشن میں کم از کم 200 دہشت گردوں کو ان کے سرغنوں سمیت ہلاک کر دیا گیا جن کے پاس غیر ملکی شہریت تھی۔
اس بیان میں واضح کیا گیا ہے: مسلح افواج حماہ کے شمالی مضافات میں کرائے کے دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ