4 دسمبر، 2024، 12:29 AM

ترکی اور روس کے صدور کی ٹیلی فونک بات چیت، شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ترکی اور روس کے صدور کی ٹیلی فونک بات چیت، شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال

روس اور ترکی کے صدور نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران شام کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی اور روس کے صدور کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پوٹن اور  رجب طیب اردگان نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران شام کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران اردگان نے شام کی علاقائی سالمیت کے لئے ترکی کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی حل تک پہنچنے کے لئے دمشق کی کوششوں پر زور دیا۔

ترک صد نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلی فونک گفتگو میں دعویٰ کیا کہ شام کو خطے میں عدم استحکام کا باعث نہیں بننا چاہیے اور ترکی خطے میں امن کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔!!

News ID 1928558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha