16 جنوری، 2024، 1:55 PM

طوفان الاقصی کا 101 واں دن، حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر 4 حملے

طوفان الاقصی کا 101 واں دن، حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر 4 حملے

لبنانی تنظیم نے صہیونی حکومت کے خلاف اپنی کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے مسلسل آٹھویں دن صہیونی ٹھکانوں پر کئی حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اور لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے صہیونی فوج کے خلاف کاروائیوں میں شدت لاتے ہوئے گذشتہ روز چار میزائل حملے کئے ہیں۔

تنظیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں حزب اللہ کے جوانوں نے المالکیہ قصبے میں واقع صہیونی فوجی مقامات پر حملے کئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز شبعا کے فارم ہاوسز کے ارد گرد واقع صہیونی مقامات پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

المیادین کے نامہ نگار نے میدان جنگ سے خبر دی ہے کہ الضھیرہ اور حانیتا کے قصبوں میں حزب اللہ کے میزائل لگ گئے ہیں۔

دوسری طرف حزب اللہ کے حملوں کے بعد جواب کاورائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1921297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha