مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المسیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر وسام طویل کی شہادت کے بعد یمنی تنظیم انصاراللہ نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ وسام طویل مقاومت کے نہایت بہادر اور اہم کمانڈر تھے جنہوں نے اللہ کی راہ میں صہیونی حکومت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ انصاراللہ نے صہیونی حکومت کے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں زمینی جنگ میں ناکامی کے بعد صہیونی حکومت ایسی بزدلانہ کاروائیوں پر مجبور ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ