9 جنوری، 2024، 9:36 AM

حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کی شہادت پر ایرانی وزارت خارجہ کا شدید ردعمل

حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کی شہادت پر ایرانی وزارت خارجہ کا شدید ردعمل

اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر کی شہادت پر ایرانی وزارت خارجہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی حملے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں مقاومت کے ہاتھوں شکست اور ہزیمت کا بدلہ لینے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی شکست کا بدلہ لینے کے لینے لبنان پر حملہ کرکے مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے اعلی عہدیدار کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے اسرائیل کو طوفان الاقصی میں ہونے والے ہزیمت اور شکست پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔

صہیونی حکومت کئی مہینے غزہ اور غرب اردن کے نہتے عوام پر شدید حملوں کے باوجود اب تک کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کے اعلی کمانڈر شہید وسام حسن الطویل کو گاڑی میں سفر کے دوران صہیونی حکومت نے ڈرون حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔ وہ حزب اللہ کے خصوصی دستے رضوان کے اعلی کمانڈر تھے۔

News ID 1921147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha