مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں ثالثی کرنے والے قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے بیان میں قیدیوں کے تبادلے میں تعطل پیدا ہونے کی اطلاع دی ہے۔
انہوں نے صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ بیروت میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کے قتل کے بعد حماس کے حکام کے ساتھ بات چیت مشکل ہو گئی ہے اور اس قاتلانہ کارروائی نے قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات کے عمل کو مشکل بنا دیا ہے ۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج نے حال ہی میں اسماعیل ہنیہ کے نائب صالح العاروری کو بیروت میں ان کے چھے ساتھیوں سمیت شہید کر دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ