7 جنوری، 2024، 11:47 AM

نتن یاہو کے خلاف صہیونی شہروں میں مظاہروں میں اضافہ

نتن یاہو کے خلاف صہیونی شہروں میں مظاہروں میں اضافہ

مقاومتی تنظیموں کے ہاتھوں صہیونی فورسز کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس اور دیگر تنظیموں کے خلاف پے در پے شکستوں کے بعد صہیونی حکومت داخلی اور بیرونی محاذ پر سخت مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے مختلف شہروں میں صہیونیوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر نتن یاہو انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کا سب سے بڑا واقعہ حیفا میں پیش آیا جب ہزاروں کی تعداد میں صہیونیوں نے احتجاجی ریلی نکال کر نتن یاہو کابینہ سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

علاوہ ازین تل ابیب میں بھی صہیونی شہریوں کی کثیر تعداد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

News ID 1921110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha