مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمن کے ساتھ جنگ میں امریکہ کو شکست ہوگی کیونکہ امریکہ کے پاس جنگ کے لئے درکار نفسیاتی اور روحانی ہتھیار نہیں ہے۔
ایکس پر انہوں نے لکھا ہے کہ یہ بات تاریخ میں لکھی جائے کہ امریکہ اس جنگ میں شکست کھائے گا کیوںکہ کامیابی کی بنیادی شرط ایمان اور اخلاقی اقدار ہیں جس سے امریکہ محروم ہے۔
البخیتی نے مزید لکھا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی میں برتری کے باوجود امریکہ یمنی عوام کے عزم، استقامت اور جذبہ شہادت کے سامنے مغلوب ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا اس وقت مقاومت اور استکبار کے درمیان جنگ ہے جس کی قیادت امریکہ اور اسرائیل کررہے ہیں یہ حق اور باطل کے درمیان عالمی جنگ ہوگی۔
آپ کا تبصرہ