24 دسمبر، 2023، 9:51 PM

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا پوپ فرانسس کے نام پیغام؛

غزہ میں صہیونی جرائم کا خاتمہ ہر قوم کا مطالبہ ہے

غزہ میں صہیونی جرائم کا خاتمہ ہر قوم کا مطالبہ ہے

ایرانی صدر رئیسی نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے جرائم کا فوری خاتمہ دنیا کی تمام اقوام کا متفقہ مطالبہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو نئے سال اور کرسمس کی آمد پر مبارکباد دی۔

صدر رئیسی نے حضرت عیسی کے یوم ولادت اور عیسوی کلینڈر کے نئے سال کی آمد کی مناسبت سے عیسائی برادری کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام امن اور دوستی کے پیامبر ہیں اور ان کا مذہب ہمدردی، صبر اور ظلم کے خلاف کھڑے ہونے اور محروموں اور مظلوموں کی مدد کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔

انہوں نے غزہ میں صہیونی جارحیت کے بارے میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مغربی ممالک کے زیر اثر عالمی اداروں نے صیہونی اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں لوگوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری نئے سال میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرے۔

News ID 1920825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha