25 دسمبر، 2023، 1:02 PM

غزہ میں موت کا رقص، المغازی کیمپ پر حملے میں 85 شہید

غزہ میں موت کا رقص، المغازی کیمپ پر حملے میں 85 شہید

صہیونی دہشت گرد فوج نے غزہ کے مرکز میں المغازی کیمپ پر حملہ کرکے 85 بے گناہوں کو شہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مرکزی علاقے میں پناہ گزینوں کے کیمپ المغازی پر صہیونی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں 85 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے رہائشی عمارت میں بمباری کرکے مکمل تباہ کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء کی تعداد میں اضافے کا قوی احتمال ہے۔

شہداء الاقصی ہسپتال کے ترجمان نے حملے کے بعد کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 

فلسطینی تنظیم حماس نے المغازی پر صہیونی حملے کے بعد کہا ہے کہ دشمن مقاومت کے مقابلے میں شکست کے بعد نہتے عوام کو نشانہ بنارہے ہیں۔ جوبائیڈن کی حمایت کے تحت ہونے والی بزدلانہ کاروائیوں کا مقصد غزہ میں شکست سے دوچار اسرائیلی فورسز کا حوصلہ بڑھانا ہے۔

News ID 1920826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha