25 دسمبر، 2023، 12:27 PM

اسرائیل غزہ کی دلدل میں پھنس گیا ہے، صہیونی ویب سائٹ

اسرائیل غزہ کی دلدل میں پھنس گیا ہے، صہیونی ویب سائٹ

غزہ میں ڈھائی مہینے آپریشن کے باوجود حماس کے حوصلے مزید بلند ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق عبرانی میڈیا نے غزہ میں صہیونی فورسز کی شکست کا اعتراف کرنا شروع کیا ہے۔

اسرائیلی نیوز ویب سائٹ واللا نے اپنے تازہ تبصرے میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے دلدل میں بری طرح پھنس گیا ہے۔

ویب سائٹ نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کاروائیوں کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھائی مہینے بھرپور آپریشن کے باوجود حماس کے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہورہے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی کامیابی کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کررہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی قومی سلامتی کے سابق سربراہ نے حماس کے خلاف فتح کو ناممکن قرار دیتے ہوئے صہیونی حکومت سے فوری عقب نشینی کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1920827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha