1 جنوری، 2024، 4:00 PM

مقاومتی تنظیموں کے خوف سے صہیونی فورسز غزہ سے عقب نشینی پر مجبور

مقاومتی تنظیموں کے خوف سے صہیونی فورسز غزہ سے عقب نشینی پر مجبور

صہیونی فورسز نے غزہ سے مرحلہ اور عقب نشینی کی پالیسی کے تحت پانچ بریگیڈز کو واپس بلانا شروع کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوج کے ریڈیو اسٹیشن سے اعلان کیا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے میدان جنگ کے بارے میں غور سے جائزہ لینے کے بعد پانچ بریگیڈز کو عقب نشینی کا حکم صادر کردیا ہے۔

اس سے پہلے ٹائمز آف اسرائیل نے کہا تھا کہ فوجی دستوں کو پیچھے لے جانے کے بعد صہیونی علاقوں کی اقتصادی بحالی پر توجہ دی جائے گی۔

دوسری طرف صہیونی ویب سائٹ واللا نے کہا ہے کہ مذکورہ یونٹوں کو عقب نشینی کرنے میں کئی ہفتے درکار ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے 21 دسمبر کو خصوصی کمانڈوز کے یونٹ گولان کو غزہ سے واپس بلایا تھا۔

مبصرین کے مطابق میدان جنگ میں ناکامیوں کے بعد یونٹ کے اہلکاروں کو استراحت دینے کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

News ID 1920978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha