مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، آئی 24 نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر معروف ڈنمارک کی کمپنی “MAERSK LINE” نے یمنی فوج کے حملوں اور دھمکیوں کی وجہ سے بحیرہ احمر میں تجارتی سرگرمیاں اور کشتیوں کی رفت و آمد معطل کردی ہے۔
اس سے پہلے رواں ہفتے باب المندب سے گزرنے کے دوران یمنی فوج نے مرسک کے کنٹینر پر حملہ کیا تھا۔ یمنی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حملے سے پہلے کشتی کو انتباہ کیا تھا تاہم عملے کی طرف سے تعاون نہ ہونے کی وجہ سے میزائل حملہ کیا گیا۔
یمنی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ مرسک کی کشتی اسرائیل کی جانب جارہی تھی جس کی وجہ ہمارے حملے کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مرسک کی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد بحیرہ احمر میں کشتیوں کی رفت و آمد میں 70 فیصد کمی آئے گی۔ بحیرہ احمر میں تجارتی کشتیوں کی سرگرمیوں کی بحالی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کیونکہ یمنی فوج نے اسرائیل جانے والی کشتیوں پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے تاہم یمن نے اسرائیل کے علاوہ دیگر منازل کی طرف سفر کرنے والی کشتیوں کے نقل و حمل کو آزاد قرار دیا ہے۔
یمنی فوج کے مطابق غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے جواب میں اسرائیل جانے والی کشتیوں پر حملے کئے جارہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ