مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔
صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ فلسطین کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، اسرائیل بمباری سے خواتین، بچے اور طبی عملے کے افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی توجہ کی منتظر ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، پاکستان انسانی حقوق کے عالمی منشور کی حمایت اور پاسداری جاری رکھے گا۔
آپ کا تبصرہ