مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے اعلی رہنما زاہر جبارین نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لئے قطر کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں تاہم صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے اسرائیل کو جارحیت بند کرنا ہوگا۔
انہوں نے عالمی برادری نے اپیل کی کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کو روکنے کے لئے کردار ادا کرے۔ ہم صہیونی یرغمالیوں کو قیمت وصول کرکے ہی آزاد کریں گے جوکہ فسلطین کی آزادی سے کم نہیں ہے۔
حماس کے رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے قطر کے ذریعے صہیونی حکومت کو پیشکش کی ہے کہ 60 سے زائد عمر کے اسرائیلی یرغمالیوں کو اسی عمر کے فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جائے گا۔
انہوں نے دوبارہ تاکید کی کہ جارحیت کے خاتمے تک صہیونی یرغمالی آزاد نہیں ہوں گے۔ غزہ میں حماس کی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور فلسطینی عوام صہیونیوں کے قضبے کو ختم کرکے رکھیں گے۔
جبارین نے کہا کہ اسرائیلی حکمران طبقے کے مفادات جنگ سے وابستہ ہیں کیونکہ جنگ ختم ہونے کی صورت ان کی سیاسی موت بھی واقع ہوگی۔ طوفان الاقصی میں شکست کے بعد نتن یاہو خود کو تاریخ کے کوڑے دان میں پائیں گے۔
آپ کا تبصرہ