21 نومبر، 2023، 6:36 PM

اسرائیل کی خواہش کے باوجود امریکہ جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، جنرل سلامی

اسرائیل کی خواہش کے باوجود امریکہ جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ غزہ کے دلدل میں پھنسنے کے بعد اسرائیل جنگ بندی کی خواہش رکھتا ہے تاہم امریکہ جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بنارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ غزہ پر حملے کے بعد صہیونی حکومت شدید بحران کا شکار ہوگئی ہے لہذا جنگ بندی کی تلاش میں ہے۔

تہران میں یونیورسٹی کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سلامی نے کہا کہ صہیونی حکومت کی خواہش کے باوجود امریکہ جنگ بندی کی کوششیں کامیاب ہونے نہیں دے رہا ہے۔

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیل کو درپیش مشکلات اور پریشانی اس سے کہیں زیادہ ہے جو ظاہرا دکھائی دے رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے غزہ کے عوام نفسیاتی طور پر سکون ہیں اور کسی چیز کا خوف محسوس نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی نے امریکہ اور مغرب کی طاقت کا پول کھول دیا اور دنیا کے سامنے ان کا حقیقی چہرہ واضح کردیا۔

جنرل سلامی نے خطے میں ایران کی سیاسی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کی نظریں ایران پر ٹکی ہوئی ہے کہ وہ کس طرح ردعمل کا اظہار کرتا ہے۔

News ID 1920127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha