مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ کہا ہے کہ ڈونلد لو اور باجوہ نے مل کر اب ان کی حکومت گرائی، یہ ملک کے خلاف سازش تھی، وہ کہتے ہیں میں نے لوگوں کو بتایا کہ ملک کے خلاف سازش ہے اس کے نتیجہ میں ملک میں ایک سال میں معاشی تباہی ہوئی جس سے عوام کو نقصان اٹھانا پڑا۔
علیمہ خان نے کہا کہ آج کی مہنگائی اسی وجہ سے ہے، 15 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں، نئی حکومت بنا کر چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال دیا گیا اور سزائے موت کا کیس بنا دیا گیا اور اس وقت مقصد یہی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موت کی سزا دلوائی جائے۔
انہوں ںے کہا کہ امریکا میں میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ جو عدم اعتماد آئے گی اسے کامیاب کروانا ہے، اگر یہاں انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے گئے تو امریکا میں ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا یہ کورٹ نہیں کینگرو کورٹ لگا ہوا ہے۔
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نیب والے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل تفتیش کے لیے آتے ہیں بیٹھتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں، آج بھی جیل میں گئے تو کچھ غیرملکی جیل کے اندر گئے ہوئے تھے لیکن وہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے نہیں آئے تھے۔
آپ کا تبصرہ