21 نومبر، 2023، 10:26 AM

ایران اپنی تمام تر ٹیکنالوجی مسلم ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے

ایران اپنی تمام تر ٹیکنالوجی مسلم ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران نے پہلی بار اپنا ڈرون بنایا تو اس کا مذاق اڑایا گیا، کہا گیا کہ یہ فوٹو شاپ ہے۔ آج ڈرونز کی جدید ٹیکنالوجی دکھا کر ایران نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک ایران اسٹریٹجک اور باہمی تجارت کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہے تو توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ایران سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے پہلی بار اپنا ڈرون بنایا تو اس کا مذاق اڑایا گیا، کہا گیا کہ یہ فوٹو شاپ ہے۔ آج ڈرونز کی جدید ٹیکنالوجی دکھا کر ایران نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ 

رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ ایران اپنی تمام تر ٹیکنالوجی مسلم ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔

News ID 1920115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha