19 نومبر، 2023، 7:38 PM

صہیونی فوج کے تین اہم ٹھکانوں پر حملے، خطرے کا سائرن بجنے لگے

صہیونی فوج کے تین اہم ٹھکانوں پر حملے، خطرے کا سائرن بجنے لگے

خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ خطرے کا یہ الارم مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے شلومی میں سنا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں شلومی میں الارم کی آواز سنی گئی۔

دوسری طرف صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں صیہونی فوج کو پہنچنے والے جانی نقصان کا انکشاف کیا۔

اسی دوران مغربی الجلیل میں حانیتا بیرک کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی ہلاک ہوئے۔

اس کے علاوہ مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنانی سرحد کے قریب رامیا اور الراہب میں صیہونی فوج کے دو مراکز پر لبنانی مزاحمتی فورسز نے حملہ کیا۔

 حزب اللہ نے بھی خلہ وردہ پر حملہ کرنے اور صیہونی افواج کو بھاری نقصان پہنچانے کی اطلاع دی ہے۔

نیز حزب اللہ نے المطلہ میں صہیونی دشمن کی چھاونیوں اور اسلحہ ڈپو کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

قبل ازیں عبرانی ذرائع نے بتایا تھا کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے مسکاف عام میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

لبنان کی حزب اللہ نے خبر دی ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں المرج کے اسرائیلی فوجی ٹھکانے کو بھاری ہتھیاروں سے براہ راست نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے جنگی اطلاعات کے شعبے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے: غزہ کی مزاحمتی اور بہادر فلسطینی قوم کی حمایت میں اسلامی مزاحمت کے جوانوں نے صہیونی دشمن کی المرج فوجی بیس کو اتوار کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر بھاری نقصان پہنچایا۔

نیز حزب اللہ نے جل العلام میں صیہونی فوج کے ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

آج صبح لبنانی مزاحمت نے الجرداح بیس کو بھی بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب صیہونی فوج کے توپ خانے نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع مرج اور حولا کے قصبوں کو نشانہ بنایا۔

اسی دوران صہیونی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا: ہمارے فضائی دفاع نے لبنان کی سرحد پر ایک ڈرون کو روک دیا۔

صیہونی حکومت نے عیتا الشعب میں الخرزہ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔

News ID 1920089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha