19 نومبر، 2023، 7:23 PM

ہر گھنٹے بعد ایک اسرائیلی فوجی کو دفن کیا جاتا ہے، صیہونی میڈیا چیخ پڑا

ہر گھنٹے بعد ایک اسرائیلی فوجی کو دفن کیا جاتا ہے، صیہونی میڈیا چیخ پڑا

صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ میں زمینی لڑائی میں صیہونی فوج کے دو افسروں اور ایک اور سپاہی کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج کے دن مرنے والے فوجیوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع نے غزہ میں زمینی لڑائی میں صیہونی حکومت کی فوج کے دو افسروں اور ایک اور سپاہی کے مارے جانے کی خبر دی ہے جس سے آج ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

اسی دوران صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے پچھلے 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں 11 فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے جس سے غزہ میں زمینی جنگ کے دوران مرنے والے غاصب صیہونی فوجیوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔

در ایں اثناء کریات شاول میں قابض فوجی قبرستان کے اہلکار نے انکشاف کیا کہ اس قبرستان میں ہر گھنٹے یا آدھے گھنٹے بعد ایک لاش دفن کی جاتی ہے۔ ہم نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 50 فوجیوں کو دفن کیا ہے۔

News ID 1920087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha