15 نومبر، 2023، 9:49 AM

اسرائیل کا غزہ کے الشفاء اسپتال پر حملہ، کئی فلسطینی شہید/غزہ میں صیہونی فوج کی ہلاکتوں میں اضافہ

اسرائیل کا غزہ کے الشفاء اسپتال پر حملہ، کئی فلسطینی شہید/غزہ میں صیہونی فوج کی ہلاکتوں میں اضافہ

غاصب صہیونیوں کی جانب سے غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقوں پر بمباری اور الشفاء ہسپتال پر جارحیت کے نتیجے میں ہسپتال میں زیر علاج متعدد مریض سمیت کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، قابض فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر حملہ کر دیا۔

غزہ پٹی میں گھروں پر فضائی بمباری

ایک طرف صیہونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے ایک ہسپتال پر حملہ کیا تو دوسری جانب غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں گھروں پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غاصب اسرائیلی فوجی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے شمالی اور جنوبی غزہ کے بیشتر ہسپتال بند کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیل کا غزہ کے الشفاء اسپتال پر حملہ، کئی فلسطینی شہید/غزہ میں صیہونی فوج کی ہلاکتوں میں اضافہ

الشفا ہسپتال پر حملے میں درجنوں فلسطینی شہید

المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح الشفا ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران اسپتال میں زیر علاج متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل محمد زقوط نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے اسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی قابضین نے الشفاء ہسپتال کے علاوہ غزہ کی پٹی کے دیگر اسپتالوں پر بھی حملے کیے ہیں لیکن ان ہسپتالوں میں حماس یا دیگر فلسطینی مقاومتی گروہ موجود نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیمیں الشفاء ہسپتال میں پر جارحیت اور مریضوں اور زخمیوں کی مدد کے لیے اپنے فرائض انجام دینے سے گریز کر رہی ہیں۔

فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے رکن شیخ علی ابو شاہین نے بھی اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف خاموش رہنے والے فلسطینی عوام کی نسل کشی میں برابر کے شریک ہیں۔

اسرائیل کا غزہ کے الشفاء اسپتال پر حملہ، کئی فلسطینی شہید/غزہ میں صیہونی فوج کی ہلاکتوں میں اضافہ

ہسپتال کے اندر موجود عینی شاہدین نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی قابضین نے علاج کے مرکز کو میدان جنگ میں تبدیل کر دی۔

صیہونیوں کی ہسپتال سے نکلنے والوں پر فائرنگ

غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ اسپتال کے اندر صیہونی فورسز کے حملے کے دوران اسپتال میں موجود افراد میں سے کسی نے کوئی گولی نہیں چلائی۔ صیہونی غاصبوں نے ہسپتال سے باہر محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں جانے والوں کو بھی نہیں بخشا۔

فلسطینی عہدیدار نے مزید کہا کہ ہم بیمار بچوں کو مصر لے جانے کے لئے پانچ دن سے مصری فریق سے مشاورت کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک ہمیں ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔

غزہ میں صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

دوسری جانب عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے شمالی غزہ میں زمینی جھڑپوں کے دوران دو دیگر غاصب اسرائیلی فوجی افسران کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیل کا غزہ کے الشفاء اسپتال پر حملہ، کئی فلسطینی شہید/غزہ میں صیہونی فوج کی ہلاکتوں میں اضافہ

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا کہ شمالی غزہ میں ہونے والی جھڑپ میں دو صیہونی عناصر ہلاک ہوئے ہیں اور اس کے بعد مقامتی بلاک کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 368 ہوگئی ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ میں زمینی حملے کے دوران چار صیہونی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1920003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha