مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی میں حکمراں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے غزہ میں نسل کشی کے ارتکاب پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں نیتن یاہو کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
ترک صدر نے اس سے قبل غزہ کی پٹی میں صیہونی رجیم کے جرائم کی مذمت کی تھی۔ تاہم بہت سے ماہرین اس بات پر حیران ہیں کہ اردگان نے تل ابیب کے خلاف اپنی زبانی تنقید اور بیان بازی کی پالیسی اپنا رکھی ہے جب کہ انقرہ کے اس وقت صیہونی رجیم کے ساتھ سب سے زیادہ اقتصادی تعلقات ہیں اور انقرہ ہی صیہونی رجیم کو توانائی فراہم کرنے والے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔
آپ کا تبصرہ