1 نومبر، 2023، 10:54 AM

فسلطین میں جنگی جرائم، بولیویا نے صہیونی حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کردئے

فسلطین میں جنگی جرائم، بولیویا نے صہیونی حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کردئے

غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف بربریت اور جنگی جرائم کے ارتکاب کی وجہ سے کولمبیا کے بعد بولیویا نے بھی صہیونی حکومت سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ بولیویا کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں صہیونی حکومت کو غزہ میں جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے 2009 میں بھی غزہ کی پٹی پر حملے کے بعد بولیویا نے اسرائیل سے تعلقات ختم کئے تھے جوکہ 2020 میں دوبارہ بحال ہوگئے تھے تاہم حالیہ جنایات پر دوبارہ تعلقات منقطع ہوگئے ہیں۔

فلسطینی تنظیم حماس نے بولیویا کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقا ت قائم کرنے کے خواہاں اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کا منصوبہ مکمل ختم کریں۔

دوسری طرف غزہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں القدس بریگیڈ نے تل ابیب پر دوبارہ میزائل حملے کئے ہیں۔ تازہ ترین حملوں میں صہیونی شہر عسقلان پر میزائلوں کی بارش ہوئی ہے۔

صہیونی چینل 12 کے مطابق غزہ کے اطراف میں صہیونی زمینی دستوں اور مقاومتی گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

News ID 1919758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha