31 اکتوبر، 2023، 2:02 PM

غزہ کی پٹی میں خوفناک انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے، روس

غزہ کی پٹی میں خوفناک انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے، روس

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ایک خوفناک انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے غزہ کی پٹی کی نازک صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پٹی میں ایک انسانی المیہ اور انتہائی خوفناک تباہی رونما ہو رہی ہے۔

نبنزیا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ (غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے) اسے یوں بیان کیا جائے کہ مقبوضہ علاقوں، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں خوفناک تباہی پھیل رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں متاثرین کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ان میں نصف خواتین اور بچے ہیں۔ 2000 سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور 21000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی نقل مکانی پر مجبور ہونے والے افراد کی تعداد 16 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

روسی مندوب نے جنگ زدہ علاقوں میں موجود اقوام متحدہ کے عملے میں متاثرین کی زیادہ تعداد کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ خوفناک اعداد و شمار گھنٹوں کے حساب سے بڑھ رہے ہیں۔ خطے کے تمام انسانی ہمدردی کے کارکنوں کا شکریہ جو طبی امداد سمیت بنیادی ضروریات کی کمی کی سنگین صورتحال میں بھی موت سے لڑ رہے ہیں۔

News ID 1919741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha